• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13763

    عنوان:

    بندے نے ایک خواب دیکھا ہے برائے کرم تعبیر بتائیں۔ بندہ تقریباً چھ سات برس سے دعوت و تبلیغ کی محنت سے وابستہ ہے اور ہمیشہ گناہوں سے بچنے کی فکر میں رہتاہے۔ الحمد للہ ثم الحمدللہ شریعت کا پابند ہی، عمر چھبیس سال ہے ،نام مدثر احمد ہے۔ خواب دیکھا کہ میری ماں زمین پر بیٹھی ہیں میں کرسی یا پلنگ پر بیٹھا ہوں۔ ماں مجھے پینے کے لیے دودھ دیتی ہیں میں پینے سے پہلے حمداً کثیرا طیبا مبارکا فیہ پڑھ کر پی لیتا ہوں۔ پھر دوبارہ ایک گلاس دودھ دیتی ہیں میں اس گلاس میں سے صرف ایک گھونٹ صرف حمداً کہہ کر پیتا ہوں۔ پیتے ہی میری روح اللہ کھینچ لیتا ہے۔ مجھے خواب میں محسوس ہوا کہ میری روح کھینچتے ہی دودھ کا گلاس ہاتھ ہی میں رہتا کہ میرا بدن ایک سمندر میں جاگرتا ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13763

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1349=1060/ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، دعوت وتبلیغ اور علوم نبوت سے پوری عمر ان شاء اللہ برکات وفوائد ملنے کی توقع ہے، آخرت میں پاکیزہ زندگی اللہ پاک عطا فرمائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند