• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13606

    عنوان:

    مجھے اکثر خواب میں سانپ دکھائی دیتا ہے جو لمبا اور پتلا ہوتا ہے۔ اور پھر میں اس کے ٹکڑے کرکے دو کردیتا ہوں۔ (۲)میری والدہ کو خواب میں اکثر چور دکھائی دیتے ہیں او روہ ان سے ڈرتی ہیں۔ ان کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13606

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1088=909/د

     سانپ کی تعبیر دشمن سے کی جاتی ہے، جب آپ اس کے دو ٹکڑے کردیتے ہیں تو اس میں اشارہ ہے کہ دشمنوں سے آپ کو نقصان نہیں پہنچے گا ان شاء اللہ بلکہ غلبہ آپ کو حاصل ہوگا۔ اور باطنی دشمنوں کی طرف بھی اشارہ ہوسکتا ہے کہ اتباع شریعت کی برکت سے ان شاء اللہ آپ کو نفس و شیطان پر غلبہ حاصل ہوگا، ان کے ضرر سے حفاظت حاصل ہوگی۔ لہٰذا احکام شریعت کی پابندی پر خصوصی تنبیہ ہوئی۔

    (۲) احکام شریعت کی پابندی کی برکت سے نفس کے شر سے حفاظت ہوگی، ان شاء اللہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند