• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13351

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ مسلمانوں کاایک لشکر ہے جو کفارسے جنگ کرنے نکلا ہے۔ میں اور کچھ اور لوگ پہرہ دے رہے ہوتے ہیں۔ رات کے وقت کچھ کفار دوسری طرف سے آتے ہیں او رہمارا کچھ نقصان کرجاتے ہیں ۔میں ان کو دیکھ کر ان پر حملہ کرنے کے لیے بھاگتا ہوں لیکن وہ بھاگ جاتے ہیں۔ میں ان تمام لوگوں کو جو پہرہ پر ہوتے ہیں غصہ سے چلاتا ہوں پھر میں ان کو کہتاہوں کہ جنگ کی تیاری کرو ہم بدلہ لیں گے۔ میں کالے رنگ کی قبا پہنتا ہوں اور تلوار اور جدید ہتھیار لیتا ہوں او رلشکر کی قیادت کرتا ہوں۔پھر جب ہم کفار پر حملہ کرتے ہیں تو وہ تعداد میں بہت زیادہ ہوتے ہیں لیکن ہم ان کا بہت نقصان کرتے ہیں لیکن پھر ہم سب شہید ہو جاتے ہیں۔ یہ خواب میں نے فجر کے وقت دیکھا۔ برائے کرم تعبیر عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1245=976/ھ

    عمدہ خواب ہے، خواہشاتِ نفس نیز مکر شیطان سے ان شاء اللہ حفاظت ہوگی، اور اتباعِ سنت کی دولت مرحمت ہوکر بڑا مرتبہ ان شاء اللہ نصیب ہوگا، حیات المسلمین، موٴلفہ حضرت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی نور اللہ مرقدہ کو دیکھا کریں، بلکہ مطالعہ میں رکھا کریں ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند