• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13317

    عنوان:

    میں نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا ہے۔ تو کیا اس کا ذکر میں اپنے گھر کے افراد سے کرسکتی ہوں؟ اور مجھے اس کی تعبیر جاننا ہے۔میں نے دیکھا حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا بیان تھا اور ہم سن رہے تھے مجھے میری امی نے کہا کہ پہلے کے زمانہ کی طرح ابھی بھی ایک لڑائی ہوئی جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی شامل تھے او رالحمد للہ مسلمانوں کو فتح حاصل ہوئی ہے۔ میں نے دل میں سوچا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا برسوں پہلے انتقال ہوچکا ہے۔ پھر میری امی نے مجھ سے کہا کہ تم نے ان کو دیکھا ہے؟ میں نے کہا کبھی نہیں۔ انھوں نے کہا تمہارا تو ان سے نکاح بھی ہوا تھا میں بہت زیادہ خوش ہوئی اور امی سے کہا میں نے ان کو دیکھا نہیں ہے سوچا کہ شادی کے دن آئیں گے پر وہ آئے ہی نہیں تو کہا چلو میں تمہیں بتاؤں اور ایک کمرے کے پاس لے گئی۔ میں نے اندر دیکھا تو دوسرے بھی بہت سارے لوگ تھے میں نے نظر گھمائی تو سامنے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے تھے جن کے چہرے پر نظر پڑتے ہی میرا عجیب حال ہوگیا اس قدر نور اور حسین چہرہ تھا کہ میں کانپنے لگی یہاں تک مجھ سے کھڑے بھی نہیں رہا گیا اور میں بیٹھتی گئی اور امی سے پوچھا کہ کیا اب بھی میں ان کے نکاح میں ہوں (کیوں کہ میں شادی شدہ ہوں) امی نے کہا کہ پتہ نہیں تب میں نے کہا کہ پھر کہیں مجھے غیر محرم کو دیکھنے کا گناہ نہ ہوا ہو؟ او راس کے کچھ دیر بعد میری نیند کھل گئی ۔ برائے مہربانی اس کا جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 13317

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1067=904/د

    خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ اور مبارک ہے، ان شاء اللہ احکام شریعت کی پیروی اور اتباع سنت کی برکت سے آپ کو خصوصی نسبت اور تعلق حاصل ہوگا، درود شریف کی کثرت کریں اور سنتوں کا خاص طور پر اہتمام کریں، ان شاء اللہ برکات کا ظہور ہوگا۔ سمجھ دار اور خیرخواہ حضرات سے ذکر کردینے میں مضائقہ نہیں ہے۔ البتہ چرچا کرنے اور تشہیر سے پرہیز کریں، اس میں کبھی نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند