• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13294

    عنوان:

    گزشتہ تین سال سے زائد مدت سے میں اپنے خواب میں مسلسل ٹرین دیکھتا ہوں۔ کبھی میں ٹرین پکڑتا ہوں اور کبھی اس کو نہیں پکڑ سکتا ہوں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟

    سوال:

    گزشتہ تین سال سے زائد مدت سے میں اپنے خواب میں مسلسل ٹرین دیکھتا ہوں۔ کبھی میں ٹرین پکڑتا ہوں اور کبھی اس کو نہیں پکڑ سکتا ہوں۔ اس کا کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 13294

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1029=873/د

    ٹرین وسیلہ بنتی ہے منزل مقصود تک پہنچانے کی، اس کے دیکھنے میں اشارہ ہے کہ اعمال صالحہ جو منزل آخرت تک پہنچانے کا ذریعہ ہیں، ان کے اختیار کرنے کی آپ کوشش کررہے ہیں، ما شاء اللہ۔ مگر ٹرین کے کبھی پکڑنے اور کبھی نہ پکڑسکنے سے اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے کہ اعمال صالحہ کی پابندی میں کوتاہی کو دخل ہوجاتا ہے، لہٰذا اس کے اہتمام کی خاص کوشش کرنا ضروری ہے، اس تنبیہ کے لحاظ سے خواب عمدہ ہے، اس کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند