• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13197

    عنوان:

    میں اکثر ایک خواب دیکھتا ہوں کہ میرا دانت کبھی سب ٹوٹ جاتا ہے اور کبھی دیکھتا ہوں کہ مسوڑے بھی ٹوٹ جاتے ہیں اور کبھی دیکھتا ہوں کہ اپنے دانت کو اپنے ہی ہاتھ سے اکھاڑ رہا ہوں اور یہ خوا ب کبھی رات میں دیکھتاہوں اور کبھی دن میں سوتے وقت دیکھتاہوں یہ خواب بہت ہی دنوں سے دیکھ رہا ہوں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہوگی بیان فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی؟ یہ خواب اچھاہے یا برا، اگر برا ہے تو اس سے بچنے کے لیے کون سا عمل یا وظیفہ کرنا چاہیے، وہ بھی بیان فرما دیں مہربانی ہوگی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13197

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1224=956/ھ

    اچھا خواب ہے ان شاء اللہ آپ کی عمر میں برکت ہوگی، اتباع سنت ہرامر میں ملحوظ رکھیں گے تو اس میں ان شاء اللہ ترقی ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند