• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 13118

    عنوان:

    میری عمر چھبیس سال ہے میں پاکستان کا رہنے والا ہوں۔ چند دنوں پہلے میرے والدین عمرہ کرنے گئے۔ مدینہ منورہ میں میری ماں نے یہ خواب دیکھا ایک سے زائد بار: اس کے خواب میں اس کو اپنے سر کے پیچھے کا حصہ (سر اور کان کے درمیان کا) دکھا رہا تھایہ کہتے ہوئے کہ یہاں گندگی ہے۔ وہ پریشان ہوگئی کہ وہ میرا سر میری لمبائی کی وجہ سے کیسے دھوئے گی۔ اس نے یہ خواب دو تین مرتبہ دیکھا۔ وہ میرے بارے میں فکر مند ہوگئی تھی اورانھوں نے دو رکعت نفل نماز ادا کی اور میرے لیے دعا کی۔ اس کے بعد خواب آنا بند ہوگیا۔ برائے کرم میری مدد کریں۔ اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 991=-840/ھ

    معاصی اور گناہوں کی کثرت سے ہرانسان گندگیوں میں پڑا ہوا ہے، خواب میں اسی امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اعمال زندگی کو پاکیزہ اور اموال (کمائی) کو حلال وطیب بنانے کی کوشش کی جائے۔

    توبہ واستغفار نمازوں کے اہتمام کے ساتھ مذکورہ دونوں امور کی طرف توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند