• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12876

    عنوان:

    مجھے آپ سے خواب کی تعبیر پوچھنی تھی ۔ میں اکثر خواب میں اپنے آپ کو گھر سے باہر شہر میں خاص کر روڈ پر دیکھتی ہوں۔ گھر کی طرف جارہی ہوتی ہوں لیکن گھر تک نہیں پہنچتی۔ ایک دفعہ دیکھا کہ میں گھر کی طرف جارہی ہوتی ہوں۔ گھر کے باہر فوج کی گاڑیاں ہوتی ہیں۔ ایک فوجی مجھے روک لیتا ہے او ربہت پوچھ گچھ کرتا ہے۔ میں اسے سمجھاتی ہوں کہ دیکھو میرا گھر سامنے ہے۔ اس دفعہ دیکھا ہے کہ میں گاڑی میں ہوتی ہوں اپنی امی کے ساتھ۔راستے بند ہوتے ہیں ہمیں گھر جانا ہوتا ہے۔ ہم ایک الگ راستے سے جاتے ہیں وہاں لوگوں کا بہت رش ہوتا ہے۔ کچھ مولوی قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ داڑھی والے اور ہری پگڑی انھوں نے پہنی ہوتی ہے۔ پھر آخر کار ہم اس روڈ پر جاتے ہیں جو ہمارے گھر کی طرف جاتا ہے۔ شہر میں ہڑتال ہوتی ہے۔ آس پاس دکانیں بند ہوتی ہیں۔ ہم گاڑی تیز بھگاتے ہیں کہ روڈ خالی ہے جلدی گھر پہنچ جائیں۔ کہیں لوگوں کا جلوس نہ نکل آئے۔ گھر جانے کے بجائے ہم ایک کالونی میں چلے جاتے ہیں جو ہمارے گھر سے پانچ منٹ دور ہے۔ پھر گاڑی سے اترجاتے ہیں۔ کالونی کا روڈ بہت پتھریلا ہوتا ہے۔ میں اور میری امی بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔ میری امی بہت تیز بھاگتی ہیں مجھ سے بھاگا نہیں جاتا بہت مشکل سے بھاگتی ہوں۔ پھر پانی کا ایک چشمہ دیکھتی ہوں۔ اس میں صاف شفاف پانی بہہ رہا ہوتا ہے۔ ہم سوچتے ہیں تھوڑی دیر یہاں رکیں گے پھر گھر جائیں گے۔ میرے ان خوابوں کی تعبیر بتائیں۔ کچھ مسائل کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1171=913/ھ

    آپ کے خواب عمدہ ہیں، ان میں تعبیر وتنبیہ یہ ہے کہ شریعت مطہرہ کے مطابق عمل کرنے میں اگرچہ کچھ پریشانیاں بھی آتی رہتی ہیں، مگر ان شاء اللہ آخرت میں بڑے مراتب اور ایسی راحت نصیب ہوگی کہ جس کے بعد کوئی تکلیف نہ ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند