• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12793

    عنوان:

    کیا عورت اپنے بال چھانٹ کر چھوٹا کر سکتی ہے؟ میں نے سنا ہے کہ یہ حرام ہے؟ برائے کرم وضاحت فرماویں۔ (۲)کیا بآواز بلند اللہ کا ذکر کرنا جائز ہے؟ کشمیرمیں بہت ساری جگہوں پر ذکر او ردرود بلند آواز سے اسپیکر پر پڑھے جاتے ہیں۔ برائے کرم وضاحت فرماویں۔ (۳)مردوں کا سنت لباس کیا ہے؟ کیا کرتا پائجامہ سنت لباس ہے یا یہ سنت لباس کی ضرورت کو پورا کرتا ہے؟ میں نے سنا ہے کہ وہ لباس جو کہ بہت زیادہ چست نہیں ہے سرین سے نیچے تک اور پاؤں کے پنجہ سے اوپر ہونا چاہیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12793

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 941=795/د

    (۱) نہیں کرسکتی۔ جی ہاں حرام ہے۔

    (۲) یوں بھی بلند آواز سے ذکر کرنا جس سے نماز اور تلاوت کرنے والوں کو خلل ہو، یا مریض اور سونے والے کو پریشانی ہو، مکروہ ہے۔ پس اسپیکر سے ذکر کرنے کی صورت میں جب کہ بلند آواز سے بھی ہو یہ خلل او رتشویش بالکل ظاہر ہے، لہٰذا سخت مکروہ ہے۔

    (۳) ساتر بدن ہو، ریا وتکبر کا مظہر نہ ہو اور اس دور کے صلحاء اسے پسند کرتے ہوں یا اختیار کرتے ہوں وہی لباس سنت کہلائے گا۔ ویسے مخصوص طور پر تہبند کا پہننا، قمیص، عبا کا پہننا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے اور پائجامہ کی پسندیدگی کا اظہار فرمانا منقول ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند