• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 12705

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں انڈیا اپنے گھر گئی میرا بیٹا میرے ساتھ تھا ۔ جب گھر پہنچے تو دیکھا کہ اس گھر میں شادی ہورہی ہے ہمارے خاندان کے سارے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ،میں بھی حیرانی سے دیکھ کر شادی میں شرکت کرنے بیٹھ جاتی ہوں کہ میری امی (مرحومہ) بھی آتی ہیں پھر میرے میاں (مرحوم) اوپر آسمان کی طرف سے اتر کر آتے ہیں ہاتھ میں ایک چھتری پکڑے ہوئے اچھے کپڑے پہنے ہوئے لیکن نیچے نہیں اترتے بلکہ زمین سے دس فٹ اوپر رک جاتے ہیں ۔ میں ان کو دیکھ کر رونا شروع کردیتی ہوں کہ آپ ہمیں چھوڑ کر کیوں چلے گئے برائے کرم آجاؤ نا۔ میں یہ کہتی ہوں اور روتی ہوں وہ مسکراکر غائب ہوجاتے ہیں ۔پھر میں شادی میں شریک نہیں ہوتی ہوں اور ان لوگوں سے کہتی ہوں کہ آپ لوگ پردے کا انتظام نہیں کئے اور ویڈیو گرافر آرہے ہیں اس لیے میں شادی میں نہیں رک سکتی اور چلی جاتی ہوں۔ جواب دے کر اجر پائیے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111=860/ھ

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ ان شاء اللہ صفات تقویٰ سے متصف ہونے کی توفیق ہوگی، اور ایصال ثواب سے آپ کے شوہر مرحوم کو فائدہ ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند