Pakistan
سوال # 116
محترم المقام السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میں داکٹر ذاکر نائک (ممبئی) اور ڈاکٹر اسرار احمد (پاکستان) کے سلسلے میں معلوم کرنا چاہتا ہوں جو لوگوں میں دعوت و تبلیغ کا کام کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے بارے میں علمائے دارالعلوم کی رائے کیا ہے؟ کیا عام مسلمان آنکھ بند کر کے ان کی باتیں مان سکتا ہے؟
والسلام
Published on: Apr 14, 2007
جواب # 116
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 120/ل=119/ل)
ان حضرات کے بارے میں ہمیں تفصیلی علم نہیں ہے، یہ لوگ جو کچھ کہیں اس پر عمل کرنے سے پہلے اصحابِ فتویٰ سے رجوع کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
میرے اہل خانہ اور بچے بار بارخواب میں سانپ دیکھتے ہیں جواُن کے ہاتھوں میں کاٹتا ہے۔ از راہ کرم، اس خواب کی تعبیر ارسال فرمادیں۔
دو ماہ پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں خانہٴ کعبہ میں ہوں اور ایک لمبے سے شخص نے کعبے کے اندر کا گیٹ کھولا اور میں اس میں داخل ہوا اور دیکھتا ہوں کہ اندر کچھ لوگ (مرد و عورت) نماز پڑھ رہے ہیں۔ اور ایک کونے میں پردے پر فلم چل رہی ہے، میں لوگوں سے اور اپنے آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ خانہٴ کعبہ کے اندر کیا ہورہا ہے۔ میرا یہ خواب خانہٴ کعبہ کے اندر کا ہے، جس میں عام لوگوں کو اجازت نہیں ہے جانے کی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔
اگر اس کا شبہہ ہو کہ کسی نے جادو کیا ہے، تو اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرنے اور اس کے اثر سے بچنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟یہاں مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو مختلف ذرائع سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا دھندہ اختیار کیے ہوئے ہیں ، ان کے جھانسے میں بہت سے لوگ عموماً عورتیں آجاتی ہیں۔ میں ان کے پاس جاکر ان سے معلوم نہیں کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ صحیح کو غلط سے امتیاز کرنا بڑا مشکل ہے۔ اس سلسلے میں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔
گذشتہ جمعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ماموں زاد بھائی کی گردن قصاص میں ماری جارہی ہے۔ مہربانی فرماکر تعبیر ارسال فرمائیں۔
براہ کرم، شافعی مذہب میں جمع بین الصلاتین کے متعلق میری رہ نمائی فرمائیں۔کیا نمازوں کو جمع کرنے کا کوئی متعین وقت ہے؟ یا نماز مغرب کو عشاء کے ساتھ دیر رات کو پڑھا جاسکتا ہے؟میں نے کچھ حدیثیں دیکھیں ، اس میں لکھا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز مغرب کے بالکل آخری وقت میں مغرب پڑھی اور عشاء کے بالکل ابتدائی وقت میں عشاء پڑھی۔
میری بیوی نے کچھ خواب دیکھے ہیں، ہمیں ان کی تعبیر کے سلسلے میں شبہات ہیں۔ براہ کرم، تعبیر سے مطلع فرمائیں۔
کہتے ہیں کہ حضرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرئیل علیہ السلام سے پوچھا کہ تمہاری عمر کیا ہے، انھوں نے بتایا کہ ایک ستارہ ہے، وہ کروڑوں سال بعد نکلتا ہے، میں نے اسے کئی بار دیکھا ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ ستارہ میں تھا۔ اس کی روشنی میں بریلوی کہتے ہیں کہ دیکھو حضور عالم الغیب ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالیں اور حدیث کی حالت اور حوالہ بھی بیان فرمائیں۔