• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11160

    عنوان:

    مفتی صاحب میرا ایک بیٹا معاذ جو کہ آٹھ سال کا ہے اور ایک چھوٹے ادارے میں پڑھ رہا ہے او ردس پارہ حفظ کرچکا ہے۔ کل شام میری اہلیہ خواب میں دیکھتی ہیں کہ وہ ایک بہت بڑے ادارے میں پڑھ رہا ہے۔ بہت سارے بچے قرآن پڑھنے بیٹھے ہیں وہ بھی وضو کرکے ان کے ساتھ پڑھنے بیٹھا ہے یہ دیکھ کر وہ بہت خوش ہے۔ او راس کے پیچھے ایک لڑکیوں کا بہت بڑا ادارہ ہے جس میں بہت ساری لڑکیاں پڑھ رہی ہیں۔ اور بہت بڑا دروازہ ہے وہاں ایک عورت یا لڑکی کھڑی ہے او روہ کہہ رہی ہے کہ تماری لڑکیوں کو یہاں مت ڈالو یہاں بہت مارتے ہیں۔ میری بیوی ابھی سوچ ہی رہی تھی کہ میں اپنی دونوں لڑکیوں کو لے کر بڑے بڑے دو بیگ لے کر بچیوں کا داخلہ دلانے لاتا ہوں اور اس لڑکی کو ڈانٹ کر بھیج دیتا ہوں جو کہ گیٹ پر کھڑی تھی۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11160

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 432=119/ھ

    خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے، کچھ رکاوٹیں درپیش ہونے کے باوجود دینی امور اور تربیت اولاد میں ان شاء اللہ کامیابی حاصل ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند