• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11101

    عنوان:

    کیا اسلامی بینک (جیسے پاکستان میں میزان بینک جو مفتی تقی عثمانی صاحب کی زیر نگرانی کام کررہا ہے) کی مصنوعات جیسے کار فائنانسنگ، ہوم لون، اور ماہانہ منافع وغیرہ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے؟(۲)تکافل (اسلامی انشورنس)پر آپ کیا کہیں گے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11101

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 348=78/ھ

    (۱) ہمارے سامنے اسلامی بینک (میزان بینک) کے اصول وضوابط وغیرہ نہیں ہیں، اس لیے حتمی طور پر تو کسی معاملہ سے متعلق کوئی حکم لکھنا مشکل ہے، باقی چونکہ حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مدظلہ ماشاء اللہ کتب فقہ وفتاویٰ بلکہ تفسیر وحدیث، سیر وتواریخ وغیرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں، اس لیے میزان بینک کی تمام کارکردگی اور اس کی جزئیات کو حدودِ جواز میں ہی رکھ کر انجام دیا جاتا ہوگا، اس لیے اس سے فائدہ اٹھانا جائز ہے، اگر اہل علم حضرات میں سے کسی کو کچھ اشکال ہو تو براہِ راست مفتی صاحب موصوف مدظلہ سے رابطہ کرکے اس کو حل کرسکتے ہیں۔

    (۲) مثل نمبر ایک اس کا بھی جواب ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند