• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11087

    عنوان:

    کچھ وقت پہلے مجھ کو ایک خواب آیا تھاکہ میں اپنے امتحان کا رزلٹ پانے والی تھی یا کچھ اسی طرح۔ پھر مجھے یاد ہے کہ اچانک میں ایک بس کے سامنے تھی اور پھر اچانک پھر سے کالج آگئی کینٹین کے اندر۔ ایک انسان نے میرے سامنے بہت کھانا خریدا اور باورچی نے اس کے ایک پلیٹ کے ساتھ اس کے ٹیبل کو خود ہی صاف کردیا۔ میں نے عام کھانا کھایا۔ پھر میں نے ایک کاغذ دیکھا جس میں یہ خبر تھی کہ میرا بچہ جو پیٹ میں تھا وہ مرگیا۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ میں اس سپنے میں حاملہ تھی، لیکن سپنے میں یہ بری خبر سننے کے بعد میں پھر بھی خوش رہی۔ یہ سب کے بعد میں نے پھر اپنے آپ کو بس پکڑنے کیجگہ میں دیکھا ،لیکن میں نے بس کو جانے دیا۔ پھر میں بس اسٹاپ میںآ ئی۔ (میں نہیں جانتی کہ وہ بچہ تھا یا عام انسان) لیکن کوئی تو تھا۔ ہماری بس نہیں آئی لیکن اور طرح کی بس آئی (جو ہماری بس نہیں تھی)۔ مجھ کو لگتا ہے کہ خواب وہیں پر ختم ہوگیا۔ کیا یہ نفس سے ہے یاواقعی میں اس کا کوئی مطلب ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 296=258/د

    یہ سب پراگندہ خیالات ہیں، ان کا کوئی مطلب نہیں ہے، جب اس قسم کا برا خواب دیکھیں تو بائیں جانب تھوتھو کرکے یہ دعا پڑھ لیا کریں، اللّٰہُمَّ إِنِّيْ أعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ وَ شَرِّ ہٰذِہِ الرُّوٴْیَا

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند