• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10971

    عنوان:

    میں نے خواب دیکھا کہ میرے شوہر کی میت رکھی ہے میرا دوسرا بیٹا روتے ہوئے آکر اپنے باپ کی میت سے لپٹ جاتا ہے اور خوب روتاہے تو میت مجھ سے کہتی ہے کہ اس کو ہٹاؤ رونے سے تکلیف ہورہی ہے او رپھر میری امی آتی ہیں میں کہتی ہوں کہ میرے میاں کا انتقال ہوئے اتنا دن ہوگیا اب تک دفن کیوں نہیں کیا۔ امی کہتی ہیں کہ ان کے انتقال کے وقت تم نے بکرہ ذبح نہیں کیا تھا اس لیے دفن نہیں ہوا ۔ایک بکرا ان کے نام سے کاٹو او رایک گھر میں سب کے لیے کاٹو۔ اتنے میں ایک بکری والا آتا ہے اس کے پاس بہت سے بکرے ہیں میں اس سے کہتی ہوں دو بکرے لینا ہے کتنے کے دو گے؟ وہ کہتا ہے کہ دو ہزار کا ایک ۔میں کہتی ہوں سولہ سو میں ایک دو او رلے کر بکرا اسی وقت ذبح کرواتی ہوں اورقصائی سے کہتی ہوں کہ کلیجی نکال کر دو پکانا ہے کھڑی ہوکر کلیجی نکلواتی ہوں۔ مہربانی ہوگی اس کی تعبیر بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 313=245/ھ

    آپ کے اور آپ کے شوہر کے اعمال حسنہ عند اللہ مقبول ہوکر بڑا مرتبہ ملنے کی امید ہے، البتہ شرط یہ ہے کہ صدقاتِ نافلہ کی بھی کثرت رکھیں، وسعت کے موافق غرباء یتامی مساکین محتاجوں کا خیال رکھا کریں، تو ان شاء اللہ دنیا و آخرت میں بے شمار برکات حاصل ہوں گی، حاصل یہ کہ خواب ماشاء اللہ عمدہ ہے، اس میں تنبیہ بھی بہت اچھی ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند