• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10871

    عنوان:

    میں نے کچھ دنوں پہلے خواب دیکھا کہ میں اپنے چھت پر کھڑا ہوں اور یہ محسوس کررہا ہوں کہ زلزلہ آرہا ہے اور ہمارا مکان جہنم کی طرح ہل رہا تھا اور میں اپنے چھت پر اللہ تبارک و تعالی کی بارگاہ میں دعا کررہا تھا (یا حی یا قیوم برحمتک استغیث، یہ میں نے حکیم اختر صاحب سے سیکھا ہے)اور میں کسی چیز کی طرح چلا رہا ہوں اس کے بعد میں نے محسوس کیا زلزلہ ختم ہوچکا ہے لیکن پھر بھی میرا خوف برقرار تھا کہ جھٹکہ کے اثر سے ہمارے علاقہ کا مکان گھر جائے گا ۔ (۲)دوسرے ہی دن میں نے ایک دوسرا خواب دیکھا کہ ہمارے تین دوست کھڑے ہیں اور بات کررہے ہیں ٹوپی پہنے ہوئے ہیں ایسا لگتا تھا کہ جیسا کہ وہ نماز پڑھ کر واپس آرہے ہیں یا نماز پڑھنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اچانک ایک شخص آیا اور اس نے نماز پڑھنا شروع کردیا اورہم اپنے آپ سے بات کررہے ہیں کہ اس شخص کی قبلہ کی سمت غلط ہے دراصل قبلہ دوسری طرف ہے جب وہ نماز پڑھ لیتا ہے تو ہم اس کو بتاتے ہیں کہ اس نے غلط سمت میں نماز پڑھا ہے لیکن وہ چلا گیا ہمیں یہ جواب دیتے ہوئے کہ میں گھر جارہا تھا اور بغیر کسی سبب کے نماز پڑھی اور جب میں گھر پہنچوں گا تو نماز دوبارہ پڑھوں گا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10871

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 401=102/ھ

    (۱) حضرت حکیم صاحب زاد مجدہ کے اخلاص ودعاء کے ثمرات و برکات سے ان شاء اللہ آپ کو بہت فائدہ ہوگا، ظاہری و باطنی فتن سے حفاظت کی امید ہے، آپ حکیم صاحب مدظلہ سے اور ان کی کتابوں سے فائدہ اٹھاتے رہیں۔

    (۲) خواب میں تنبیہ لطیف ہے کہ مسلمانوں نے عامةً اپنے امور دینی و دنیاوی میں دوسروں کی تقلید بیجا اختیار کررکھی ہے، اسی وجہ سے ہرجگہ نامرادی کا منھ دیکھنا پڑرہا ہے، کاش اپنا قبلہ صحیح کرلیں یعنی تمام معاملات میں شریعت مطہرہ کے حکم کو آگے رکھیں اور ہرکام میں اللہ پاک کی رضاء وخوشنودی حاصل کرنا اپنا نصب العین بنالیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند