• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10840

    عنوان:

    کیا خواب میں اللہ تعالی کو اس کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟ (۲)کیا خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟

    سوال:

    کیا خواب میں اللہ تعالی کو اس کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟ (۲)کیا خواب میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی اصلی ہیئت میں دیکھنا ممکن ہے؟

    جواب نمبر: 10840

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 304=304/م

     

    (۱) خواب میں اللہ کی روٴیت ممکن ہے یا نہیں؟ اس بارے میں اقوال مختلف ہیں، صحیح یہی ہے کہ خواب میں اللہ تعالیٰ کا دیدار نہ صرف ممکن بلکہ امر واقع بھی ہے، اور یہ از روئے عقل ونقل کچھ بعید نہیں ہے، ہاں یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ خواب میں اللہ تعالیٰ کو دیکھنا ایک قلبی مشاہدہ ہے جس کا تعلق مثال سے ہوتا ہے نہ کہ مثل سے۔ بحالت خواب خدا تعالیٰ کو دیکھنا بہت سے بزرگوں سے منقول ہے۔ امام نووی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: قال القاضي: اتفق العلماء علی جواز روٴیة اللہ تعالیٰ في المنام وصحتھا، وإن رآہ الإنسان علی صفة لا تلیق بجلالہ من صفات الأجسام، إذلا یجوز علیہ سبحانہ وتعالیٰ التجسم ولا اختلاف الأحوال (مسلم شریف) اورشرح عقائد میں ہے: أما الروٴیة في المنام فقد حُکیت عن کثیر من السلف․․ فعن الإمام الأعظم أنہ رأی مأة مرة


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند