• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 10540

    عنوان:

    میں ایک خواب کی تعبیر جاننا چاہتاہوں اور وہ یہ کہ گزشتہ شب میں نے دیکھا کہ میں جمعہ کی نماز جامع مسجد میں پڑھ رہا ہوں۔ اچانک پیچھے سے ایک شور ہوا سب لوگ مع میرے پیچھے مڑ کر دیکھنے لگے امام صاحب بھی خاموش ہوگئے یعنی قرأت روک دی۔ معلوم یہ ہوا کہ مسجد کے حوض میں ایک بچہ گرا اور وہ ہاتھ پیر مارتا ہوا کسی طرح سے حوض کے کنارے پہنچ گیاہے۔ اور تھوڑے سے وقفہ کے بعد سب لوگ پھر نماز میں مشغول ہوگئے اور نماز پوری ہوگئی۔ میرے ساتھ میرا چھوٹا بیٹا بھی تھا جو چوتھی کلاس میں پڑھتا ہے ،جب چلے تو اچانک مسجد میں ایک کنواں دکھائی دیا میں نے اس کا ہاتھ پکڑا اور کہا دیکھو نیچے کنواں ہے ادھر سے ہٹ کر چلو اور ہم دونوں آگے کی طرف چل دئے۔ اچانک میری آنکھ کھل گئی اور طبیعت فکر مند ہوگئی یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ نماز پیچھے مڑ کر دیکھنے کے بعد بنا دوبارہ نیت کے پوری ہوئی یا نہیں جب کہ تقریباً سبھی لوگوں نے نیچے مڑ کر دیکھا تھا امام صاحب کے بارے میں مجھے کچھ نہیں معلوم؟ از راہ کرم میرے خواب کی تعبیر جلد از جلد بتائیں۔ خواب صبح فجر کے قریب دیکھا تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 10540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 188=188/ ھ

    فتنوں کا چار سو ظہور ہے، اور عبادت کی روح (خشوع خضوع) میں بہت کمی ہے، یہ تعبیر ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند