• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 9225

    عنوان:

    اگر کسی کے ذمہ بہت سارے لوگوں کے پیسے دینا ہو اور اب وہ ان تمام لوگوں تک نہیں پہنچ سکتا ہے، تو کیا وہ پیسے ان کے نام پر صدقہ کرسکتاہے؟ کیا وہ پیسے اس کے ذمہ سے ساقط ہوجائیں گے یا پھر بھی اس سے قیامت میں پوچھ ہوگی؟ یہ بات واضح رہے کہ ان تک پہنچانا ممکن نہیں ہے اس لیے یہ سوال درپیش ہے۔ یا اس کا کوئی اور طریقہ ہے جس سے وہ پیسہ اس کے ذمہ سے ساقط ہوجائے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2376=1925/ ھ

    جب پہنچانا نا ممکن نہیں،یعنی پہنچایا جاسکتا ہے تو ایسی صورت میں اصحابِ حقوق تک پہنچانا ہی واجب ے خواہ خود پہنچائے یا کسی کے توسط سے بھیج دے، صدقہ کردینے سے حق ادا ء نہ ہوگا نہ برئ الذمہ وگا،البتہ اگر پہنچانا ممکن نہیں تو بقدر واجب حقوق کے مال فقراء پر صدقہ کردینے سے برئ الذمہ ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند