• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69988

    عنوان: نقدی رقم کا واپس لینا !

    سوال: کیش بیک رقم کا پیسہ (cashback amount money) جو موبی کوئک (mobikwik) یا کوئی اور کمپنی کاروائی (transaction) کرنے پر جو دیتی ہے وایا کوڈ یا بنا کوڈ استعمال کئے تو کیا یہ رقم جائز ہے؟ اور اگر نہیں تو جو پہلے استعمال میں لیا اس کا تو کیا کرنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 69988

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1393-1458/H=01/1438
    بعض کمپنی یا دوکاندار اپنے گاہکوں سے کہتے ہیں کہ مثلاً ایک ماہ میں اگر اتنی رقم کا سامان ہماری دوکان یا کمپنی سے خریدوگے تو اتنی رقم تم کو واپس کردیں گے اگر یہی صورت ہے تو شرعی اعتبار سے یہ جائز ہے اس میں کچھ حرج نہیں کیونکہ یہ شکل حطِّ ثمن کی ہے او رفتاویٰ میں اس کا جواز مصرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند