• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 69501

    عنوان: لیز پر گھر دینے کا حکم گر برائے نام کرایہ دیا جائے

    سوال: امید کہ مزاج گرامی بخیر ہوگا۔ایک سوال ہے امید کہ آپ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرما کر ممنون فرمائیں گے ۔سوال یہ ہے کہ زید نے ایک مکان کرایہ پر لیا اس نے لیز کے طور پر دو لاکھ روپے دیئے اور کرایہ برائے نام تین سو روپیہ دینے کا ارادہ مطابق علماء کیا کہتے ہیں کیا۔

    جواب نمبر: 69501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1392-1454/L=01/1438 ڈپازٹ کے طور پر دو لاکھ روپئے دے کر مکان کا برائے نام معمولی کرایہ دینا یہ قرض دے کر نفع اٹھانے میں داخل ہے، اور قرض دے کر نفع اٹھانا سود میں داخل ہے جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند