• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 67900

    عنوان: کیا رشوت دیکرفرضی ڈگری حاصل کر کے ہندوستان میں سرکاری ملازمت کی جاسکتی ہے

    سوال: کیا رشوت دیکرفرضی ڈگری حاصل کر کے ہندوستان میں سرکاری ملازمت کی جاسکتی ہے اور اس سے حاصل شدہ رقم جائز ہے یا حرام مفصل بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 67900

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 729-729/B=10/1437 رشوت دے کر فرضی اور جعلی ڈگری حاصل کرنا یہ دھوکہ دہی اور خیانت ہے اس پر وہ شخص گنہگار ہوگا۔ لیکن اگر اس نے ملازمت حاصل کرلی اور پھر کام صحیح کیا تو اس کا تنخواہ لینا جائز اور حلال ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند