• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 67354

    عنوان: کیا گھر خریدنے کے لیے کسی مسلمان سے قرض کے لیے سوال کیا جا سکتا ہے ؟ یا صرف اللہ تعالیٰ سے ہی سوال کرنا اور مانگنا چاہیے ؟

    سوال: آپ سے یہ بات پوچھنی ہے کہ کیا گھر خریدنے کے لیے کسی مسلمان سے قرض یا قرض حسنہ کے لیے سوال کیا جا سکتا ہے ؟ یا صرف اللہ تعالیٰ سے ہی سوال کرنا اور مانگنا چاہیے ؟ اللہ تعالیٰ کے فضل و رحمت و کرم سے زندگی میں کبھی قرض لینے کی نوبت تک نہیں آئی، ماشائاللہ تعالیٰ. .براہ مہربانی جواب تقویٰ عنایت فرمائیں خیراً

    جواب نمبر: 67354

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1136-1148/N=11-1437 اگر آدمی قرضہ کی ادائیگی کا پختہ ارادہ رکھتا ہو اور استطاعت بھی تو وہ دوسرے سے قرضہ حسنہ کا سوال کرسکتا ہے، جائز ہے، شریعت کی نظر میں اس طرح کا سوال ممنوع نہیں؛ کیوں کہ آدمی ایک مدت کے بعد دوسرے کی رقم پوری کی پوری واپس کردیتا ہے اور ضرورت پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا قرضہ حسنہ لینا بھی ثابت ہے، عن أبي رافع قال: استسلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بکرا فجاء تہ إبل من الصدقة قال أبو رافع: فأمرني أن أقضي الرجل بکرہ فقلت لا أجد إلا جملا خیارا رباعیا فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: أعطہ إیاہ فإن خیر الناس أحسنھم قضاء رواہ مسلم (مشکاة المصابیح، کتاب البیوع، باب الإفلاس والإنظار، الفصل الأول ص ۲۵۱، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند