• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 67167

    عنوان: قرض واپسی میں ٹال مٹول اور ہدایا کی تقسیم؟

    سوال: ایک کارپوریٹر ہے جو چار یا پانچ سال سے قرض میں ہے، قرض دار قرض مانگنے آتے ہیں تو گالی بھی دیتے ہیں ،انہوں نے سود پہ پیسہ بھی لیا ہے۔یہ سب رمضان کے ستائیسویں شب کو قرآن شریف، جا نماز اور تسبیح وغیرہ تقسیم کرتے ہیں، تو ان سے یہ چیزیں لینا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 67167

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 857-715/D=11/1437

    جب وہ خود مقروض ہیں تو انہیں اس طرح کے ہدایا اور تبرعات میں پیش قدمی نہیں کرنی چاہئے اور نام آوری اور تفاخر کے طور پر کرنا اور بُرا ہے۔ سود پر پیسہ لینا اس لیے بُرا ہے اس میں سود دینا پڑے گا جس طرح سود کا لینا حرام ہے اسی طرح دینا بھی حرام ہے۔
    جہاں تک ان کے تبرعات کے لینے کا معاملہ ہے تو موجودہ حالات میں معذرت ہی کردینا چاہئے لیکن اگر ان کی اکثر آمدنی حرام نہیں ہے تو لینے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند