• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 67143

    عنوان: اسلام میں قزع کا کیا حکم ہے ؟آیا کے یہ حرام ہے یا مکروہ؟

    سوال: اسلام میں قزع کا کیا حکم ہے ؟آیا کے یہ حرام ہے یا مکروہ؟

    جواب نمبر: 67143

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 979-962/N=10/1437 اسلام میں قزع مکروہ یعنی: ممنوع ہے اور یہود ونصاری،کفار ومشرکین یا فساق وفجار کے ساتھ تشبہ کی صورت میں ناجائز وحرام ہوگا (احسن الفتاوی ۹: ۸۵، مطبوعہ: ایچ، ایم ،سعید کراچی)، قال ط: ویکرہ القزع وھو أن یحلق البعض ویترک البعض الخ کذا فی الغرائب (رد المحتار، کتاب الحظر والإباحة، باب الاستبراء وغیرہ، فصل فی البیع وغیرہ ۹: ۵۸۴، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہما قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من تشبہ بقوم فہو منہم(سنن أبي داود، کتاب اللباس، باب في لبس الشہرة، ۲:۵۵۹، رقم: ۴۰۳۱،ط: دار الفکر بیروت، مشکاة المصابیح، کتاب اللباس، الفصل الثاني،ص:۳۷۵ ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)، ”من تشبہ بقوم“أي: من شبہ نفسہ بالکفار مثلاً في اللباس وغیرہ أو بالفساق أو الفجار الخ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح، ۸:۲۲۲،ط:دار الکتب العلمیة بیروت) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند