• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 66323

    عنوان: جو کمپنی اپنی دواوٴں میں گائے کا پیشاب استعمال کرے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: پتنجلی نام سے ایک کمپنی جو کہتی ہے کہ وہ اپنی ادویات میں گائے کا پیشاب استعمال کرتی ہے، یہ کمپنی کھانے پینے کا سامان اور کازمیٹک کاسامان بھی تیار کرتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ :(۱) کیا ہم اس کمپنی کی ادویات کا استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲) کیا ہم ایسی کمپنی پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور اس کے کھانے پینے کا سامان وغیرہ استعمال کرسکتے ہیں؟ (۳) ہم ان مسلمانوں کے ساتھ کیسے پیش آئیں جو اس کمپنی کے سامانوں کو مسلمانوں کے درمیان فروخت کرتے ہیں ، کیوں کہ وہ مسلمان اضافی منافع کے لیے ایساکرہے ہیں۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 66323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 856-852/Sd=10/1437

     

     (۱، ۲، ۳) اگر یہ بات ثابت اور یقینی ہو کہ مذکورہ کمپنی اپنی ادویات میں گائے کا پیشاب استعمال کرتی ہے، تو اس کمپنی کی ادویات استعمال کرنا جائز نہیں ہے اور کھانے پینے کی اشیاء میں بھی اگر یہ کمپنی گائے کا پیشاب استعمال کرتی ہے، تو اُن کا بھی استعمال نہ کیا جائے، جو مسلمان اس کمپنی کا سامان مسلمانوں کے درمیان فروخت کرتے ہیں، آپ اُن کو سمجھائیں کہ جن اشیاء میں گائے کا پیشاب مل جاتا ہے، آپ کے لیے مسلمانوں کے درمیان اُن کا فروخت کرنا صحیح نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند