• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 66305

    عنوان: موٴذن اور امام کے ذمے کیا فرائض عائد ہوتے ہیں؟

    سوال: یہ مسلم بات ہے کہ موٴذن مسجد کا خادم ہے اور وہ اذان دینے اور مسجد صفائی وغیرہ کے ذمہ دار ہیں جب کہ امام کی ذمہ اری فرض نمازپڑھانا ، تعلیم دینا اور مقتدیوں کی رہنمائی کرنا ہے۔ براہ کرم،قر آن و حدیث اور فقہ کی روشنی میں بتائیں کہ مسجد کے لیے مقرر موٴذن اور امام کے ذمے کیا فرائض عائد ہوتے ہیں؟

    جواب نمبر: 66305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1032-1060/L=9/1437

     

    یہ معاملہ اجارہ کا ہے بوقت تقرری امام یا موٴذن سے جو چیزیں بطور معاہدہ طے کرلی جائیں ان کی ادائیگی ان پر لازم ہوگی، ورنہ عرف میں ان کی جو ذمہ داری ہوتی ہے اس کے مطابق عمل کرنا ضروری ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند