• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 62308

    عنوان: دوآدمیوں نے مشترکہ کھوٹی نکالی ،پیسے صرف ایک کاہے دوسرے کاصرف عمل ہے ، اور ان دونوں نے یہ طے کیا کہ مثلا چھ فیصد کمیشن ہے ان میں سے چار فیصد کمیشن جس نے پیسے دیئے ہے اس کاہے ،باقی دوفیصد کمیشن عامل کاہے ۔

    سوال: دوآدمیوں نے مشترکہ کھوٹی نکالی ،پیسے صرف ایک کاہے دوسرے کاصرف عمل ہے ، اور ان دونوں نے یہ طے کیا کہ مثلا چھ فیصد کمیشن ہے ان میں سے چار فیصد کمیشن جس نے پیسے دیئے ہے اس کاہے ،باقی دوفیصد کمیشن عامل کاہے ۔ کیا ازروئے شریعت اس طرح کرناصحیح ہے یانہیں ؟

    جواب نمبر: 62308

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 91-90/N=2/1437-U کھوٹی کیا چیز ہے؟، نیز کھوٹی میں ایک کا پیسہ اور دوسرے کا عمل ہونے کی کیا شکل ہوتی ہے؟اور اس میں کمیشن کس طرح حاصل ہوتا ہے، نیز دینے والا کون ہوتا ہے؟ ان سب امور کی وضاحت فرمائیں، اس کے بعد انشاء اللہ آپ کے اصل سوال کا جواب دیاجائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند