• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 60036

    عنوان: ہم نے اپنی کمپنی کے لئے ایک صاحب سے کمپیوٹر سافٹ وئیر بنوایا ہے ۔سافٹ وئیر میں کبھی کبھا رکوئی خرابی آجاتی ہے جس کی اصلاح کے لئے ہم نے ایک سافٹ وئیر انجینئر سے معاہدہ کیا ہے کہ جب بھی کوئی خرابی آئے گی آپ اسکی اصلاح کریں گے اور اس کے عوض ہم آپ کوماہانہ ۱۰۰۰۰ ہزار روپے دیں گے اب صورت حال یہ ہے کہ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ کوئی خرابی آجاتی ہے اور کبھی مہینے بھر کوئی خرابی نہیں آتی؟کیا یہ معاملہ جائز ہے جائز ہے تو براہ کرم اسکی وجہ بھی تحریر فرمادیجئے اور اگر جائز نہیں ہے تو اسکا متبادل بتا دیجئے ان معاملات کا رواج ہو چکا ہے یہی معاہدہ ہم نے ایک صاحب سے مشینری کی اصلاح کے لیے کیا ہوا ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء

    سوال: ہم نے اپنی کمپنی کے لئے ایک صاحب سے کمپیوٹر سافٹ وئیر بنوایا ہے ۔سافٹ وئیر میں کبھی کبھا رکوئی خرابی آجاتی ہے جس کی اصلاح کے لئے ہم نے ایک سافٹ وئیر انجینئر سے معاہدہ کیا ہے کہ جب بھی کوئی خرابی آئے گی آپ اسکی اصلاح کریں گے اور اس کے عوض ہم آپ کوماہانہ ۱۰۰۰۰ ہزار روپے دیں گے اب صورت حال یہ ہے کہ کبھی تو ایسا ہوتا ہے کہ کوئی خرابی آجاتی ہے اور کبھی مہینے بھر کوئی خرابی نہیں آتی؟کیا یہ معاملہ جائز ہے جائز ہے تو براہ کرم اسکی وجہ بھی تحریر فرمادیجئے اور اگر جائز نہیں ہے تو اسکا متبادل بتا دیجئے ان معاملات کا رواج ہو چکا ہے یہی معاہدہ ہم نے ایک صاحب سے مشینری کی اصلاح کے لیے کیا ہوا ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا احسن الجزاء

    جواب نمبر: 60036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 650-515/Sn=10/1436-U مذکور فی السوال معاملے میں جہالت تو ہے، اس میں یہ پتہ نہیں کہ آپ کو انجینئر کی ضرورت کب پیش آئے گی؟ مہینے میں کتنی بار پیش آئے گی؟ نیز یہ بھی معلوم نہیں کہ انجینئر کو کونسا کام کتنے وقت تک کرنا پڑے گا؟ اس لیے اصولاً تو یہ معاملہ ناجائز ہے؛ البتہ اگر خدمات فراہم کرنے والے اداروں یا اشخاص کی طرف سے اس طرح کے معاہدے ہوتے رہتے ہیں اور بالعموم کوئی نزاع نہیں ہوتا؛ تو بوجہ تعامل اس طرح معاملہ کرنا شرعاً جائز ہوگا۔ یستفاد من مسئلہ الظئر في الدر المختار مع الشامي: (۹/۷۲، زکریا) فإنہ أجاز الفقہاء أن توجر المرأة نفسہا لإرضاع الصبيّ مع ما فیہا من الجہالة واستہلاک العینں وانظر: امداد الفتاوی (۳/۳۹۷، سوال: ۳۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند