• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 59633

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ میں جاپان میں رہتاہوں، میری ایک کمپنی ہے اور حکومت کی طرف سے مجھے کچھ ویزا دینے کی اجازت ہے تو کیا میں ان ویزا کو بیچ سکتاہوں ، لیکن حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے اور بیچنے کے بعد وہ شخص اس کمپنی میں نہیں کہیں اور کام کرے گا جب کہ یہاں حکومت کی طرف سے غلط ہے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میں جاپان میں رہتاہوں، میری ایک کمپنی ہے اور حکومت کی طرف سے مجھے کچھ ویزا دینے کی اجازت ہے تو کیا میں ان ویزا کو بیچ سکتاہوں ، لیکن حکومت کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے اور بیچنے کے بعد وہ شخص اس کمپنی میں نہیں کہیں اور کام کرے گا جب کہ یہاں حکومت کی طرف سے غلط ہے۔ براہ کرم، شریعت کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 59633

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 545-510/Sn=8/1436-U یہ تو جھوٹ، دھوکہ دہی اور اپنے اختبار کا غلط استعمال ہے، نیز اس میں پکڑے جانے پر سزا اور بے عزتی کا بھی اندیشہ ہے؛ اس لیے شرعاً اس کی گنجائش نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند