• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 58203

    عنوان: کاروبار میں منافع اور حبیب بینک فریڈم اکاونٹ کے بارے میں معلومات درکار ہے

    سوال: میرا آپ حضرات سے درجہ ذیل۲ سوالات کی جوابات مطلوب تھا ۱:: یہ کے میں اپنا ایک کاروبار چلا رہا ہوں جس میں میں مختلف ممالک کلیے ویزا اور ٹکٹ کا کام کر رہا ہوں تو آپ حضرات سے ا مطلوب تھا کے کربوبار میں شرعی لحاظ سے کتنا منافع جائز اور حلال ہے ؟ ۲::: ا کے حبیب بینک میں فریڈم اکاونٹ کھولنا کیسا ہے ؟؟ جس کا تفصیل کچھ یو ہے کے حبیب بینک میں فریڈم اکاونٹ کھولنے کی بعد اکاونٹ میں ۰۰۰۵۲ روپے رکھنا لازمی ہوگی جس کی بعد اکاونٹ سے آن لائن چک بک وغیرہ کا کوئی چارجز نہیں ہوگی اور اگر اکاونٹ میں مہینے کے اندر بیلنس اس سے یعنی ۰۰۰۵۲ سے کم ہو جائیں تو پھر سارے چارجز کو ادا کرنا ہوگا تو اس بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟ بس آپ معزز حضرات کو اتنا تکلف دینا تھا اللہ آپ کو جزا خیر عطا فرمائیں اور ہم مسلمان بھائیوں کو اچھی اور صحیح مسلمان بنا دیں امین

    جواب نمبر: 58203

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 624-624/M=6/1436-U (۱) منافع کی شرعا کوئی تحدید نہیں ہے؛ البتہ اس کا خیال رکھیں کہ کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ أٹھائیں اور اتنا زیادہ منافع نہ لیں جس کو عرف میں غبن فاحش (بھاری نقصان) تصور کیا جاتا ہو۔ (۲) حبیب بینک کی صحیح صورت حال سے ہم واقف نہیں ہیں، لہٰذا اس کے بارے میں مقامی مفتیان کرام سے دریافت کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند