• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 5400

    عنوان:

    میں روزگار کے سلسلے میں قطر میں مقیم ہوں۔ مجھے اپنی ضرورت کے لیے ایک کار خریدنی ہے جو کہ تقریباً ۸۵۰۰۰/ ریال کی ہے میں یہ کار قسطوں پر لینا چاہتاہوں۔ مگر اتنی رقم میرے پاس نہیں ہے۔ کیا میں یہ کار قطر اسلامک بینک کے ذریعہ سے حاصل کرسکتا ہوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 5400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 694=639/ د

    اگر بینک کار خریدکر اپنا نفع اس میں شامل کرنے کے بعد مجموعی قیمت پر آپ سے معاملہ کرلے اور قسطوں میں ادائیگی طے ہوجائے تو ایسا کرنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند