• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 4307

    عنوان:

    جب ایک شخص مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی جائیداد کسی شخص کودیتا ہے، مثال کے طور پر زمین اور اس شخص سے کچھ پیسہ لیتا ہے، اور وہ شخص جو کہ زمین کواپنے پیسہ کی سیکوریٹی (حفاظت) کے طور پر لیتا ہے ، اس زمین سے تمام فائدہ حاصل کرتا ہے اور اصل مالک کو کچھ نہیں ملتا ہے۔ آسان لفظوں میں رہن، تو ان دونوں میں سے کون گناہ گار ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 4307

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 526=571/ ل

    مرتہن (جس کے پاس رہن رکھی گئی ہے) کاشی مرہون (رہن رکھی ہوئی چیز) سے فائدہ اٹھانا حرام ہے۔ ایسی صورت میں صرف مرتہن گنہ گار ہوگا۔ راہن (جس نے رہن رکھا ہے) وہ گنہ گار نہیں ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند