• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 3736

    عنوان:

    ایک کمپنیÂ’ ای بیز ڈاٹ کام پی وی ٹی ایل ٹی ڈی‘(Ebiz.Com Pvt Ltd) ہے اس کامقصد انٹرنیٹ یا سی ڈی میں کمپیوٹر کورسیز کو بیچنا ہے۔ کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے لوگوں کو میٹنگ میں بلا کر کمپنی کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ کمپنی تقریبا ۲۶/ طرح کے کورسیز بیچتی ہے جیسے ونڈو ۹۸، ونڈوز ایم ای - ایکس پی وغیرہ ۔ ان کورسیز کی قیمت ۷۳۰۴/ روپئے ہیں، ان کورسیز کو خرید نے والا کمپنی میں شریک ہوجاتا ہے ۔ اب اسے کمپنی کے ان کورسیز کو اپنے طریقے سے دوسروں سے بیچنا ہوتاہے۔ پہلے تین آدمیوں سے بیچنے پرا سے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں جو بطور کمیشن ہوتے ہیں اور چیک کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ پھر اگلے تین لوگوں کو کورسیز بیچنے پر اسے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں اور اس کی اسکیم اس طرح ہے: پہلے تین لوگوں سے2000 /ملتے ہیں، پھر تین لوگوں سے بیچنے پر2000 /پھرتین لوگوں سے Â…00 20/پھرنو لوگوں سےÂ…3000/ پھرنو لوگوں سے Â… 3000 /پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھرپانچ لوگوں سے Â…8000 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟

    سوال:

    ایک کمپنیÂ’ ای بیز ڈاٹ کام پی وی ٹی ایل ٹی ڈی‘(Ebiz.Com Pvt Ltd) ہے اس کامقصد انٹرنیٹ یا سی ڈی میں کمپیوٹر کورسیز کو بیچنا ہے۔ کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے لوگوں کو میٹنگ میں بلا کر کمپنی کے بارے میں بتایا جاتاہے کہ کمپنی تقریبا ۲۶/ طرح کے کورسیز بیچتی ہے جیسے ونڈو ۹۸، ونڈوز ایم ای - ایکس پی وغیرہ ۔ ان کورسیز کی قیمت ۷۳۰۴/ روپئے ہیں، ان کورسیز کو خرید نے والا کمپنی میں شریک ہوجاتا ہے ۔ اب اسے کمپنی کے ان کورسیز کو اپنے طریقے سے دوسروں سے بیچنا ہوتاہے۔ پہلے تین آدمیوں سے بیچنے پرا سے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں جو بطور کمیشن ہوتے ہیں اور چیک کے ذریعہ بھیجے جاتے ہیں۔ پھر اگلے تین لوگوں کو کورسیز بیچنے پر اسے ۲۰۰۰/ ملتے ہیں اور اس کی اسکیم اس طرح ہے: پہلے تین لوگوں سے2000 /ملتے ہیں، پھر تین لوگوں سے بیچنے پر2000 /پھرتین لوگوں سے Â…00 20/پھرنو لوگوں سےÂ…3000/ پھرنو لوگوں سے Â… 3000 /پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھر نو لوگوں سے Â…3000/ پھرپانچ لوگوں سے Â…8000 ۔

    کچھ اہم باتیں(۱) ایک شخص کی جتنی بھی انکم کمیشن کی شکل میں ہوتی ہے اس کا انکم ٹیکس کا ٹ کر ہندستانی حکومت کو دیا جاتاہے۔ (۲) میٹنگ میں کسی شخص کو کمپنی کے بارے میں بلایا جاتاہے تو کسی اور بہانہ کر کے وہاں بلایاجاتاہے اور پہلے کمپنی کا نام نہیں بتایاجاتاہے۔ (۳) کورسیزبیچنے پر جتنا بھی کمیشن ملتاہے وہ اس سے شریک ہونے سے پہلے ہی بتا دیاجاتاہے ، کوئی بھی چیز چھپائی نہیں جاتی ہے۔ (۴) شریک ہونے کے دس دن کے اندر اگر کوئی اپنے پیسے واپس لینا چاہتاہے تو اس میں سے ٹیکس کاٹ کر باقی رقم اس کو واپس کر دی جاتی ہے۔ (۵) یہ ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کمپنی ہے، اوراس طرح کی بہت ساری کمپنیاں ہندستان میں چل رہی ہیں۔ براہ کرم،تفصیل سے بتائیں کہ اگر اس میں شریک ہونا جائزنہیں ہے تو اس میں قابل اعتراض باتیں کیا ہیں؟ تاکہ ہم دوسرں تک یہ فتوی پہنچا سکیں۔

    جواب نمبر: 3736

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 482/ ب= 592/ ب

     

    آپ کی کمپنی کا طریقہ کار، تھوڑے فرق کے ساتھ آر، سی، ایم کمپنی جیسا ہے۔ آپ کی کمپنی کورسیز کو خریدنے والے پر شریک بنالیتی ہے یہ شرکت کیسی ہے؟ شرکت مضاربت ہے یا شرکت عنان؟ یہاں تو کوئی صورت ان دونوں میں سے نظر نہیں آتی۔ یہاں تو صرف سیلزمین بنایا گیا ہے اور 7304/- روپئے لے کر اسے موقوف بنایا گیا ہے؟ پھر یہ بات بھی سمجھ میں نہیں آئی کہ تین لوگوں سے بیچنے پر 2000/- کمیشن اور اخیر میں پانچ لوگوں سے بیچنے پر 8000/- یہ کس اصول کی بنیاد پر ہے؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند