• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 3474

    عنوان:

    میرے ماموں کا بس حادثہ میں انتقال ہوگیا، حکومت نے حادثہ میں جاں بحق لوگوں کو گیارہ لاکھ رپئے دینے کا وعدہ کیاہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ یہ رقم کس کے حصہ میں جائے گی؟ میرے ماموں کی ایک ماں، تین بھائی اور دو بہنیں ہیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 3474

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 230/ ل= 230/ ل

    اگر حکومت یہ رقم دیتی ہے تو یہ حکومت کی طرف سے عطیہ ہوگا اور جس کو یہ رقم حکومت دے گی وہی اس کا مالک ہوگا، اس میں وراثت کی تقسیم جاری نہیں ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند