• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 3207

    عنوان:

    کسی کے پیسے میرے پاس چھوٹ گئے‏، میں انہیں نہیں جانتاہوں، اب میں کیاکروں؟ 

    سوال:

    میں ایک دکان میں کام کرتاہوں، تقریبا دس دن پہلے دو شخص آئے تھے اور انہوں نے کوئی چیز خرید ی، میرے پاس اس وقت چینج پیسے نہیں تھے نیز میں ان کو پیسے لوٹانا بھی بھول گیاتھا، وہ پیسے ا ب بھی میرے پاس ہیں، میں ان کے آنے کا انتظارکررہاہوں، میں انہیں نہیں جانتاہوں، اب میں کیاکروں؟ کیامیں ان پیسوں کو خیرات کردوں؟ یا ان کے آنے کا انتظار کروں؟ یا کیا میں اسے استعمال کرسکتاہوں؟ براہ کرم، اس سلسلے میں میر ی رہ نمائیں فرمائیں چونکہ کسی کے روپئے یا کسی کی کوئی چیز رکھنا ایک بوجھ ہے۔

    جواب نمبر: 3207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 199/ ج= 195/ ج

     

    آپ لوگوں میں اعلان کریں کہ ہمارے پاس اس طرح کی کچھ رقم ہے جس کی ہو وہ مقدار وغیرہ بتاکر لے لے۔ اور جب تک صاحب مال کے آنے کی امید ہے آپ اس رقم کو اپنے پاس رکھیں، اور جب امید ختم ہوجائے تو کسی فقیر یا محتاج کو صدقہ دے دیں وعرّف (أی اللقطة) إلی أن علم أنّ صاحبھا لا یطلبھا فینتفع الرافع بھا لو فقیرًا وإلا تصدّق بھا علی فقیر (الدر مع الرد، ج۶ ص۴۳۶)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند