• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2892

    عنوان:

    مخابرہ کیا ہوتا ہے؟ اس کے بارے میں علماء کی رائے کیا رہی ہے؟

    سوال:

    مخابرہ کیا ہوتا ہے؟ اس کے بارے میں علماء کی رائے کیا رہی ہے؟

    جواب نمبر: 2892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 81/ ل= 81/ ل

     

    مخابرہ: بٹائی پر کھیت لینے کو کہتے ہیں: ھي مزارعة الأرض علی الثلث أو الربع أو النصف أي علی حصة شایعة (التعریفات الفقھیة آخر قواعد الفقہ: ۴۷۲) مفتی بہ قول کے مطابق اپنی شرائط کے ساتھ جائز ہے، جن کی تفصیل مقامی علماء سے معلوم ہوسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند