• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2460

    عنوان:

    کیا بینک میں ملازمت کرناجائزہے یاناجائز؟ اور اس کی کمائی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال:

    کیا بینک میں ملازمت کرناجائزہے یاناجائز؟ اور اس کی کمائی کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2460

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 646/ ل= 632/ ل

     

    آپ علیہ السلام نے سود لینے والے، سود دینے والے سود لکھنے والے اور اس پر گواہی دینے والے پر لعنت فرمائی ہے۔ (مشکوٰة: ۲۴۴) اس لیے بینک کے کسی ایسے کام کی ملازمت جس میں سود پر تعاون ہونا جائز ہوگی اور اس کی آمدنی بھی ناجائز ہوگی۔ البتہ اگر کوئی شخص بینک میں ملازم ہوگیا ہے تو اس کو چاہیے دوسری ملازمت کی تلاش میں سعی بلیغ کرے اور جب دوسری ملازمت مل جائے تو اس کو ترک کردے, اس سے پہلے بینک کی ملازمت کو ترک نہ کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند