• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2342

    عنوان:

    میں نے ٹکٹ بک کرتے وقت پیسنجر کو ٹرین کا غلط وقت بتادیا جس سے اس کی ٹرین چھوٹ گئی‏، مجھے اس کا کیا کفارہ دینا ہوگا؟

    سوال:

    میری اپنی ٹریویل ایجنسی ہے، سوئے اتفاق ایک مرتبہ ایساہواکہ میں نے ایک پیسنجر کو ٹکٹ بکنگ کے وقت کے بارے میں غلط اطلاع دیدی۔ میں نے اس سے کہا کہ دن کو ٹرین کا وقت 2:40 ہے ،جب کہ صحیح وقت رات کو  2:40 تھا ۔ بالاخر ٹرین چھوٹ گئی اور سفر نہیں ہو پایا ۔ یہ میر ی غلطی ہے ،لیکن پیسنجر کو ٹکٹ پر درج وقت کو دیکھ لینا چاہئے ۔ بر اہ کرم، مجھے بتائیں کہ اس کا کفارہ کیا ہوگا؟

    جواب نمبر: 2342

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی:2003 / ھ= 1542/ ھ

     

     

    غلطی تو آپ سے بڑی ہوئی، معافی تلافی کرلیں۔ اگر کچھ رقم لیے بغیر معاف نہ کرے اور رقم دے کر معاف کرالیں اس کی بھی اجازت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند