• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 2055

    عنوان: پروویڈینٹ فنڈ برائے افسران دفاعی امور لینا کیسا ہے؟

    سوال: اللہ سے ڈرنے والے آرمی والوں کا معاملہ ہے۔ ہم حکومت کو مہینہ کے حساب سے فنڈدیتے ہیں اور حکومت سالانہ اس کانفع دیتی ہے، ہر سال نفع کا تناسب مختلف ہے، اسے ڈی ایس او پی کہاجاتاہے، (پر وویڈینٹ فنڈ برائے افسران دفاعی امور)۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ سود ہے یا نہیں ؟ کیا ہمیں یہ لینا چاہئے یا چھوڑدینا چاہئے؟

    جواب نمبر: 2055

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1867/ ھ= 1433/ ھ

     

    آپ رقم دیتے وقت معاملہ کیا طے کرتے ہیں نفع کے تناسب کو کس طرح طے کیا جاتا ہے؟ ان امور میں ڈی ایس او پی کے اصول و ضوابط کیا ہیں؟ ان سب کو تفصیل سے بھیجئے تب ان شاء اللہ جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند