• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 174716

    عنوان: بہنوئی سے قرض میں دی گئی رقم واپس لینا كیسا ہے؟

    سوال: میرے شوہر نے اپنے کزن کو، جو ان کی بہن کے شوہر بھی ہیں، 50000 روپئے قرض دیئے، وہ انڈین گورنمنٹ سروس میں ہیں اور روشوت بھی لیتے ہیں، ان کی سرکاری تنخواہ 40000 روپئے سے 50000 روپئے ہوگی ، پر رشوت سے بہت زیادہ آمدنی ہوتی ہے، اب جو قرض جو ہم نے انہیں دیاہے وہ جب بھی واپس کریں گے تو کیا ہمیں لینا جائز ہے جب کہ اس میں حرام کی کمائی بھی شامل ہوگی ؟ ہم نے جوقرض انہیں دیاہے، وہ ہماری حلال کمائی تھی، مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174716

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 333-226/B=03/1441

    جو قرض آپ نے اپنی بہن کے شوہر کو دیا ہے جب وہ حلال کمائی کا ہے تو جب بھی وہ واپس کریں، لے لینا چاہئے۔ پھر اسے اپنی ضروریات میں خرچ کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند