• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 174557

    عنوان: خبر بھجوانے كے بعد بھی كوئی اپنا سامان نہ لے جائے تو كیا اسے استعمال كرنا درست ہے؟

    سوال: کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک شخص نے بطور امانت کچھ سامان رکھنے کو دیا اور کہا کہ کچھ دن میں لے جاؤں گا (۰۱ سے ۱۵ دن میں مگر آج تقریبا ۳ مہینے ہو گئے ۔ لیکن وہ شخص نہ تو سامان لینے آیا اور نا ہی اس نے سامان کے متعلق مجھ سے کوئی خبر لی۔ جبکہ میں نے کئی بار اس کو خبر بھی بھجوائی کہ اگر ۱۰ سے ۱۵ دن میں اپنے سامان کو نہیں لیے گیا تو میں استعمال کر لوں گا۔ اور آج فون کے ذریعے خبر بھیجے ہوئے ۱ مہینہ گزر گیا لیکن اس نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تو کیا اب کئی بار خبر بھیجوا نے کے بعد اس نے کوئی جواب نہیں دیا تو ایسے حالت میں میں اسکی چیزوں کو استعمال کر سکتا ہوں؟۔ امید قوی ہے کہ جواب جلد از جلد دیکر کے مشکور ہونے کا موقع فراہم کریں گے ۔

    جواب نمبر: 174557

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 135-122/M=02/1441

    آپ کو معلوم ہے کہ سامان کا مالک کون ہے اور کہاں رہتا ہے تو کسی ذریعہ سے پھر خبر بھیجوادیں، اگر فون نمبر ہے تو رابطہ کرکے خود کہہ دیں کہ اپنا سامان لے جاوٴ، اور اگر مالک اجازت دے تو آپ استعمال کر سکتے ہیں، بلااجازت استعمال نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند