• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 172749

    عنوان: جرم میں شامل دوست کا نام بتلانا کیا گناہ ہے؟

    سوال: میں اپنے دوست کے ساتھ مل کر ایک جرم کیا اور میں پکڑا گیا ، پوچھنے پر میں اپنے ساتھی کا نام بتا دیا اور وہ بھی پکڑا گیا ۔ میرا سوال یہ ہے کہ؛" کیا میں ایسا کرنے سے حقوق العباد کے اعتبار سے بھی گنہگار ہوا اور مجھے اپنے ساتھی سے بھی معافی مانگنی پڑے گی اور اگر وہ مجھے معاف نہ کرے تو ایسی صورت میں میں کیا کروں ۔ گزارش ہے جلدی جواب دیکر مجھے صحیح راہ دکھائیں ۔

    جواب نمبر: 172749

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1129-909/sn=1/1441

     اگر آپ کا دوست فی الواقع آپ کے ساتھ جرم میں شامل تھا تو صورت مسئولہ میں آپ نے ان کام نام بتلاکر کوئی گناہ نہیں کیا، آپ کو معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ پریشان نہ ہوں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند