• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 172375

    عنوان: جتنی زمین كاغذات میں لكھی ہے اگر زمین اس سے كم نكلے تو كیا حكم ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام مسئلہ ذیل میں؟ عبداللہ نے عبدالرحیم سے ایک زمین خریدی، اس زمین کے کاغذات 1200 گز کے ہیں، لیکن موقع پر موجود زمین 1100 گز ہے، اس زمین کے کاغذات کی جانچ کی گئی تو پرانے کاغذات میں وہ 900 گز ہے اس لئے 900 گز کے اعتبار سے قیمت ادا کر دی گئی، تقریبا 30 سال پہلے اسے سرکاری کاغذات میں900 گز سے 1200 گز کروایا گیا ہے، اور عبدالرحیم کو اس بات کی جانکاری نہیں کہ 900 گز سے 1200 گز کیسے ہوئی، کیونکہ وہ زمین انہیں وراثت میں ملی ہے۔ دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ: 1. خریدار کتنی زمین کا مالک بنا؟ 2. اگر خریدار لیکھپال وغیرہ سے بات کر کے موقع پر 1200 گز زمین پوری کروا لیتا ہے تو اس کا مالک کون ہوگا؟

    جواب نمبر: 172375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1226-1146/B=01/1441

    (۱) نو سو گز 900 گز کا مالک ہوگا۔

    (۲) ایسا کروانا شرعاً جائز نہیں۔ وہ خریدار درحقیقت 900 گز کا ہی مالک رہے گا۔

    ------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ خریدار نو سو گز نہ لینا چاہے تو معاملہ ختم کردے زمین لوٹا کر قیمت واپس لے لے۔ (ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند