معاملات >> دیگر معاملات
سوال نمبر: 168011
جواب نمبر: 16801131-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:420-357/sd=5/1440
کرایہ دار کا دکان خالی کرنے پر مالک سے پیسے کا مطالبہ کرنا قطعا ناجائز ہے ، ہاں اگر مالک نے کرایہ کے علاوہ بطور ڈپازٹ کرایہ دار سے رقم لی ہو، تو دکان خالی کرتے وقت کرایہ دار کے لیے مالک سے اپنی رقم کے مطالبہ کا حق ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے دو دکانیں خریدی تھیں۔ ان کا کرایہ پانچ ہزار آتا تھا ۔ میں سالانہ کرایہ کی زکوة بھی دیتا تھا۔ اب میں نے وہ دکان بیچ دی ہے اور اس کی اور زمین لے رہا ہوں۔ اس کی کل رقم 1200000 ہے۔ اس رقم پر زکوة ہوگی یا نہیں؟
2042 مناظرسعودی عرب میں مزدوروں کو گھنٹہ کے حساب سے اجرت دے کر کاملینے کا رواج ہے۔ کچھ چھوٹی کمپنیاں سو مزدور لاتی ہیں اور ان کو گھنٹہ کے حساب سے اجرت دے کر کام لیتی ہیں۔مثلاً اگر کوئی مزدور گھنٹہ کے حساب سے کسی بڑی کمپنی میں کام کرتا ہے تو اس کو ایک گھنٹہ کا دس ریال ملتا ہے ، لیکن جب چھوٹی کمپنیاں اس طرح کے مزدور بڑی کمپنیوں کو فراہم کرتے ہیں تو وہ صرف پانچ ریال ہی دیتے ہیں۔ کیا کاروبار کا یہ طریقہ جائز ہے؟ برائے کرم اس کا جواب عنایت فرماویں۔
3089 مناظرایك ہزار قرض كے بدلےكھیت رہن پر ركھنا؟
5381 مناظر(۱)زبانی
ہبہ کا کیا تصور ہے؟ اس کی شرط اولین کیا ہے؟ یہ سسٹم کیوں متعارف کرایا گیا ہے؟(۲)کیا یہ بات صحیح ہے کہ ایک
انسان کی آبائی پراپرٹی (والد، ماں، دادا، دادی و غیرہ سے حاصل شدہ) سختی سے شرعی
قانون کے مطابق وارثوں کے درمیان تقسیم کی جائے گی؟یہ کسی کو (جائز وارثوں کو چھوڑ
کر ) نہیں دی جاسکتی ہے؟ (۳)کیا
کوئی ایسی کتاب ہے جو کہ ان مضامین پر تفصیلی روشنی ڈالتی ہو؟
میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں مکانات کے کرایہ میں زر ضمانت لینے کا رواج ہے۔ ایک شخص 100000 زر ضمانت جمع کرتا ہے تو مکان کا کرایہ کم ہوتا ہے، جو مالک مکان مکان خالی کرتے وقت واپس دے گا۔ اگر زر ضمانت نہ دیا جائے تو کرایہ زیادہ رہتا ہے۔ کیا زر ضمانت جمع کرکے کم کرایہ میں مکان لے سکتے ہیں؟
3439 مناظر