• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 160859

    عنوان: جس فلیٹ میں كسی نے خود كشی كرلی ہو كیا اس میں رہنا درست ہے؟

    سوال: حضرت، میں نے ممبئی میں ایک فلیٹ کرایہ پر لیا ہے۔ تین ماہ پہلے اس فلیٹ میں جو کرایہ دار تھا اس نے اُسی فلیٹ میں خودکشی کی تھی۔ اب جب کہ میں نے وہ فلیٹ لیا ہے رہنے کے لئے، تو کیا میرا اُس فلیٹ میں رہنا درست ہے یا نہیں؟ حضرت، میں نے ممبئی میں ایک فلیٹ کرایہ پر لیا ہے۔ تین ماہ پہلے اس فلیٹ میں جو کرایہ دار تھا اس نے اُسی فلیٹ میں خودکشی کی تھی۔ اب جب کہ میں نے وہ فلیٹ لیا ہے رہنے کے لئے، تو کیا میرا اُس فلیٹ میں رہنا درست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160859

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 840-725/D=8/1439

    جی ہاں اس فلیٹ میں رہنا آپ کے لئے درست ہے۔

    سورہٴ فاتحہ ، آیت الکرسی، چارو قل تین تین مرتبہ پڑھ کر اس فلیٹ کے اندر کے حصے میں ہر کونے میں پھونک دیں یا پانی میں پھونک کر پانی ہر کونے میں چھڑک دیں، نیز رہنے کے بعد نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام رکھیں ان شاء اللہ خیر وبرکت رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند