معاملات - دیگر معاملات

India

سوال # 158187

میں ایک گھر کرایہ پر لینا چاہتا ہوں جس کا کرایہ د س ہزار اور ڈپہوزٹ ایک لاکھ ہے اتنا کرایہ دینا میری استطاعت میں نہیں ہے تو کیا میں پانچ لاکھ ڈپوزٹ دے کر چار ہزار کرایہ دے سکتا ہوں؟

Published on: Jan 25, 2018

جواب # 158187

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:417-368/sd=5/1439



 ڈپوزٹ دے کر بہت کم کرایہ پر مکان لینا جائز نہیں ہے ،لہذا صورت مسئولہ میں پانچ لاکھ ڈپازٹ دے کر دس ہزار کے بجائے چار ہزار کرایہ پر مکان لینا جائز نہیں ہے ۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات