• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 157247

    عنوان: امام کو پورے سال میں مسجد سے کتنے دن کی چھٹی ملنی چاہئے

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ایک امام کو پورے سال میں مسجد سے کتنے دن کی چھٹی ملنی چاہئے عید بقرہ عید شادی بیاہ موت میت میں جانے کے لئے ؟

    جواب نمبر: 157247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:280-254/M=4/1439

    اس بارے میں کوئی حتمی میعاد نہیں ہے، مختلف علاقوں میں صورت حال کے اختلاف سے سالانہ رخصت کی مدت مختلف ہوسکتی ہے، عامةً سالانہ بیس، پچیس روز کی رخصت بلاوضع تنخواہ ہوتی ہے، آپ اپنی مسجد کے مقتدیوں کا مزاج اور امام کی ضروریات کا خیال کرکے مشورے سے سالانہ رخصت کا ضابطہ بناسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند