• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 156390

    عنوان: زیادہ ڈپوزٹ پر گھر لینا

    سوال: زیادہ ڈپوزٹ دینا جائز ہے یا، نہیں؟ اگر ہے تو ڈپوزٹ دے کر ہر ماہ کچھ رقم دیناجائز ہے یا نہیں بھی رقم دیئے تو بھی چلے گا؟

    جواب نمبر: 156390

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:254-207/sn=3/1439

    زیادہ ڈپوزٹ دے کر مکان میں متعارف کرایے سے کم پر با لکل ہی بغیر کرایے کے رہنا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ بھی ”قرض“ سے انتفاع کی شکل ہے جس کو حدیث میں ”سود“ کہا گیا ہے۔ کل قرضِ جر منفعةً فہو ربا۔ (مصنف بن أبی شیبہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند