• معاملات >> دیگر معاملات

    سوال نمبر: 155194

    عنوان: بھائی كو موبائل خریدكر دینا كیسا ہے؟

    سوال: مفتی صاحب! میں یو اے ای (متحدہ عرب امارات) میں رہتا ہوں، یہاں پر کام کرتا ہوں اور میرا بھائی پاکستان میں ہے اور وہ مجھ سے موبائل فون مانگ رہا ہے کہ میرے لئے فون خریدو اور پاکستان بھیجو، لیکن میں اس چیز سے ڈر رہا ہوں کہ جب میں اس کے لیے موبائل فون خریدوں اور وہ اس پر گانے سنے اور مووی دیکھے یا کوئی اور گناہ کا کام کرے تو میں اس کے اس گناہ میں برابر کا شریک ہوں گا یا نہیں؟ تفصیل سے جواب دیں۔ اور اگر کچھ دلیل بھی دیں تو عین نوازش ہوگی۔ مفتی صاحب یہ ضرور تفصیل سے بتائیں کہ میں بھائی کے لیے موبائل فون خریدوں یا نہیں ؟ اور میں اس کے گناہ میں برابر کا شریک ہوں گا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 155194

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 52-52/M=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگراس بات کا خدشہ قوی ہے کہ بھائی، موبائل کا ناجائز استعمال کرے گا تو سلامتی اسی میں ہے کہ اس کے لیے موبائل نہ بھیجیں، اور اگر بھیجنا ہی چاہتے ہیں تو ایسا سادہ موبائل بھیج سکتے ہیں جس کا وہ غلط استعمال نہ کرسکے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند